12 فروری ، 2016
شارجہ.....پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 179رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 178jرنز بنائے۔روی بوپارا نمایاں 71رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نعمان انور نے 35، شعیب ملک نے 27، عماد وسیم نے 11، شکیب الحسن نے 9، جیمز ونس نے 7رنز اسکور کیے، جبکہ مشفق الرحیم 10رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے زوہیب خان اور ظفر گوہر نے دو دو جبکہ کیون کوپر نے ایک وکٹ حاصل کی۔