پاکستان
13 فروری ، 2016

دہشتگردوں سے جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیرداخلہ

دہشتگردوں سے جنگ جیتنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیرداخلہ

راولپنڈی......وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے جنگ جیتنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،داعش اپنی اصل شکل میں پاکستان میں موجود نہیں، مختلف گروپس نام استعمال کرتے ہیں۔

راولپنڈی کےنواحی علاقے کلر سیداں میں اجتماعی شادی کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ جب کوئی واقعہ رونماہوتاہےکچھ لوگ حکومت کےبجائےمیرےخلاف بولتےہیں،دم پرپاؤں آنے سے لوگ میرے خلاف ہوجاتے ہیں، مجھے ایسے لوگوں کی مخالفت کی کوئی پروا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داعش اپنی اصل شکل میں پاکستان میں موجود نہیں ،داعش عرب کی تنظیم ہے، مختلف گروپ اس کا نام استعمال کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، دہشت گردی کے کئی منصوبے پکڑے گئے ہیں۔ دشمن کو کمزور نہیں پر عزم چہرہ دکھانا ہے،باتیں بنانے والوں کے دور میں ہرروز دھماکے ہوتے تھے ،ہم نے دہشت گردی کے بہت سے منصوبے پکڑے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلے سےاورزیادہ متحد ہونا پڑےگا،تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، مدارس کی رجسٹریشن پراتفاق ہوگیاہے جس کا جلداعلان ہوگا،وفاق المدارس کااجلاس بلا رہے ہیں جس میں آرمی چیف کو بھی مدعو کریں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک ایک فائل خود پڑھتا ہوں،اور خود دستخط کرتاہوں، جو بلدیاتی نمائندے اپنے علاقےکیلئے کام کررہےہوںگے انہیں خود فنڈز دوں گا،بلدیاتی نمایندے صفائی دیکھیں اور پولیس کا نظام دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کلرسیداں کی ترقی کیلئے کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں یہاں چھوٹےڈیموں کی کمی ہے،کلرسیداں کوصاف پانی کی فراہمی پرکام جاری ہے،ڈیموں کے لیے زمین لینے میں مشکلات ہیں،تاہم ہم ڈیمزکیلئے لوگوں سے زمین چھیننے کے قائل نہیں ہیں،کلرسیداں کےلیےایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے،ہم اتنے منصوبے بنائیں گے کہ عوام گنتے گنتے تھک جائیں گے ۔

ٖڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کیس بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کلر سیداں میں 25جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہر جوڑے کو ایک لا کھ روپے دیئے۔

مزید خبریں :