انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2016

جولیا رابرٹس اور کیٹ ہڈسن کی فلم’مدرزڈے‘کا پہلا ٹریلر

 جولیا رابرٹس اور کیٹ ہڈسن کی فلم’مدرزڈے‘کا پہلا ٹریلر

لاس اینجلس.......ماؤں کی محبت کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈکامیڈی ڈرامہ فلم’مدرزڈے‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارپال ڈاڈرج کی اس فلم کی کہانی ایسی ماؤں کے زندگی کے گِرد گھوم رہی ہے جو نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں بلکہ اپنی زندگی میں بھی دیگر کئی مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

ایمی ولیئنزاور اسٹیو کنگز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن، جولیا رابرٹس اور کیٹ ہڈسن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سوسن سارہ ڈن ،کرسٹینا رِکی، شیرون اسٹون اور پال ویزلی شامل ہیں۔

ماؤں کے جذبات کی عکاسی کرتی یہ ڈرامہ فلم رواں سال 29اپریل کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :