دلچسپ و عجیب
13 فروری ، 2016

تائیوان کاانوکھا کیفے، کافی کے جھاگ پرکسٹمر کا چہرہ

تائیوان کاانوکھا کیفے، کافی کے جھاگ پرکسٹمر کا چہرہ

تائی پے ......دنیا بھر میں کیفے مالکان گاہکوں کو متاثر کرنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کر واتے ہیں، لیکن تائیوان میں ایک ایسا بھی منفرد کیفے موجود ہے جواپنے کسٹمرز کے چہروں کو کافی کی جھاگ پر پرنٹ کر کے دیتاہے۔

جی ہاں اس کیفے میں کافی کا آڈر دینے کے ساتھ اپنی ایک تصویر مو بائل سے کھینچ کر بھی انھیں مہیا کی جاتی ہے، جسے جدید نو عیت کی کافی مشین میں اپ لوڈ کر دیا جاتاہے ۔

یہ مشین کافی کو کپ میں ڈالنے کے بعد اس کے اوپر بننے والی جھاگ میں چاکلیٹ پاؤڈر اور کریم کی مدد سے اس تصویر کو ہوبہو شکل میں پرنٹ کرکے اس عام کپ کو خاص بنادیتی ہے۔

مزید خبریں :