کھیل
13 فروری ، 2016

سویڈن:دشوار راستوں پر کار ریلی ، فرانسیسی ڈرائیور نےمیدان مارلیا

سویڈن:دشوار راستوں پر کار ریلی ، فرانسیسی ڈرائیور نےمیدان مارلیا

اسٹاک ہوم ......سویڈن میں دشوار گزر راستوں پر ہونیوالی کار ریلی میں فرانسیسی ڈرائیور نے میدان مار لِیا۔

برفیلے پہاڑی ٹریک پر سجی اس ریلی میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز نے شرکت کی اور اس دوران آڑھے ترچھے راستوں پر سفر کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

قدرتی نظاروں سے بھرپور اس دلکش وادی میں تیز ترین رفتار میں ڈرائیوروں نے کئی راؤنڈز میں اپنی صلاحیتوں کا ظہار کیا اور 4 روزہ اس ریلی کے آخری راؤنڈ میں 6ماہر ڈرائیورز ہی پہنچ سکے۔

ان میں سے سیبیسٹیئن اوگیئرنا می فرانسیسی ڈرائیور نے مدِ مقابل تمام ریسرز کو مات دیتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

مزید خبریں :