13 فروری ، 2016
نیویارک ......یوں تو اسکولوں میں چھٹی کے دن کا با قاعدہ اعلان کسی سرکلر یا نوٹس کے تحت کیا جاتا ہے، لیکن امریکا میں ایک اسکول پرنسپل نے چھٹی کے دن کا اعلان کرنے کا انوکھا انداز اپنایا۔
پرنسپل نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے اڈیل کے گانے’ہیلو‘کی پیروڈی بنا ڈالی ۔میک گلاینڈننگ اس ویڈیو میں ’ہیلو‘کے انداز میں گاتے ہوئے بچوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کل شدید برفباری کی وجہ سے اسکول نہ آئیں۔
واضح رہے اس پرنسپل کی یہ پہلی ویڈیو نہیں بلکہ گزشتہ سال بھی چھٹی کا اعلان انہوں نے فروزن کے گانے’لیٹ اٹ گو‘کے انداز میں کیا تھا۔