13 فروری ، 2016
شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے 15ہویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو میچ میں فتح کیلئے 165رنز کا ہدف دیا ہے،لاہور قلندر کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے78اور عمر اکمل نےنا قابل شکست 51رنز اسکور کئے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،لاہور کے کرس گیل ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اور جنید خان کا شکار بن گئے،کپتان اظہر علی بھی زیادہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور25رنز بناکر ڈیرن سیمی کا شکار ہو گئے۔
57رنزپردو وکٹوں کے بعد عمر اکمل اور کیمرون ڈیلپورٹ کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں101رنز کی پارٹنرشپ بنی کیمرون ڈیلپورٹ نے78 اور عمر اکمل نے ناقابل شکست52رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت لاہور قلندر164رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہااورپشاور زلمی کو جیت کیلئے165رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے جنید خان نے دو اور ڈیرن سیمی نے ایک وکٹ حاصل کی۔