پاکستان
04 جون ، 2012

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی

میر علی… شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے نے ایک گھرپر4 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملے کے مقام پر ملبے سے مزید لاشیں نکالنے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد15ہو گئی ہے۔ ۔جاسوس طیارے کی علاقے میں پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

مزید خبریں :