کھیل
04 جون ، 2012

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج راجیہ سبھا کاحلف اُٹھائیں گے

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج راجیہ سبھا کاحلف اُٹھائیں گے

نئی دہلی…بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکرآج بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھاکے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ٹنڈولکرراجیہ سبھا کی اس مخصوص نشست پر نامزد کئے گئے جسے جو آرٹس ، سائنس اوردیگر سماجی شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کے لئے مختص کی جاتی ہے، جس کے باعث انہیں بعض حکومت مخالف عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وہ پہلے کھلاڑی ہوں گے جوکھیل کے ساتھ ساتھ اِس ایوان کا حصہ بنیں گے،انہوں نے اسعزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سیاست کوشفاف انداز میں لے کر چلیں گے تاہم اُمیدکی جارہی ہے کہ وہ اس نشست کو اعزازی طور پرہی اپنے پاس رکھیں گے۔اپریل میں ٹنڈولکر کی نامزدگی کے بعد سے ہیحکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اپوزیشن کے بعض قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ محض پاپولر پالیٹکس کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :