15 فروری ، 2016
شارجہ.......... پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر احمد شہزاد اور وہاب ریاض پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
وہاب ریاض پر میچ فیس کا چالیس فی صد اور احمد شہزاد پر تیس فی صد جرمانہ کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں پرجرمانہ میچ ریفری روشن ماہانامانےعائدکیا۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی ایک گیند پر چھکا مارا،تو دوسری ہی گیند پر وہاب ریاض نے انھیں بولڈ کردیا۔ اس پر دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور دونوں سُپر اسٹارز لڑ پڑے، ایک دوسرے کو دھکے دیے، غصہ دکھایا تاہم ساتھیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔