دلچسپ و عجیب
04 جون ، 2012

آسٹریلیا : پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

آسٹریلیا : پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

سڈنی…آسٹریلیامیں پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں گزشتہ دہائی کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ بعض کیسز میں جہاز کینگروز اورکچھووٴں سے بھی ٹکرائے ہیں۔آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو(اے ٹی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق 2011 میں پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرانے کے1750واقعات ریکارڈکئے گئے جو2002میں 780ریکارڈ کئے گئے تھے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیادہ تریہ واقعات میں بڑے اور زیادہ گنجائش والے ہوائی جہازوں کے ساتھ پیش آئے جو عموماً38سیٹ سے زیادہ ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال کے مقابلے میں بڑے اور زیادہ گنجائش والے جہازوں کے پرندوں کے ساتھ ٹکرانے واقعات 400کے مقابلے میں 980ہوئے ہیں،یہ بڑے جہاز زیادہ تربوئنگ737اورایئربس A320تھے ، پرندوں کے زیادہ تر ٹکرانے کے واقعات ٹیک آف اور لینڈ نگ کے وقت پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ بڑے ہوائی جہازوں کی رفتار،حجم ، طویل ٹیک آف ، لینڈنگ اور بڑے ٹربوفین انجن ان واقعات کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید خبریں :