04 جون ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں رحمان ملک کی سینٹ کی رُکنیت معطل کردی ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے رحمان ملک کو اپنے عبوری حکم میں رکنیت سے معطل کرنے کافیصلہ سنایا۔آج سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے بعد اپنے عبوری حکم میں لکھا کہ ہے آرٹیکل 63 کے تحت رحمان ملک الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، اسی لئے بادی النظر میں رحمان ملک سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ رحمان ملک سے شہریت واپس کرنے کا فارم طلب کیا گیا، لیکن یہ دستاویز عدالت کو پیش نہیں کی گئی، رحمان ملک کی شہریت چھوڑنے سے متعلق غیر واضح دستاویز دیئے گئے،پہلے مارچ 2008 کی تاریخ دی گئی، پھر کہاگیاکہ اپریل 2008 ہے،رحمان ملک کے دونوں خطوط سے واضح ہے کہ دیا گیا ڈکلریشن موجود نہیں،بادی النظر میں رحمان ملک اس وقت برطانوی شہری تھے جب سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی دیئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت13جون تک ملتوی کر دی۔