انٹرٹینمنٹ
04 جون ، 2012

خطرناک شارکس اور خوبصورت دیپکا کی کوکٹیکل

خطرناک شارکس اور خوبصورت دیپکا کی کوکٹیکل

ممبئی …’دم مارودم‘ اور’دیسی بوائز‘ کی ناکامی کے بعد دیپیکا نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے۔شاید اسی لیے نئی فلم’ کوکٹیل‘ میں وہ کچھ ایسا کررہی ہیں جو اس سے پہلے کسی بالی ووڈ ہیروئن نے نہیں کیا ہوگا۔کوکٹیل میں دپیکا ایک بار پھر چھوٹے نواب کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ فلم میں خوبصورت میوزک اور متاثر کن ڈائیلاگ کے ساتھ دپیکا کے اسٹنٹس کاتڑکا بھی ہے۔کوکٹیل میں دیپیکا نہ صرف ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتی نظر آئیں گی بلکہ لوگ انہیں خطرناک شارک کے ساتھ تیرتا ہوا بھی دیکھیں گے۔دیپیکاکا کہنا ہے کہ وہ کوکٹیل میں اپنی بہترین فارم میں نظر آنا چاہتی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ’ کوکٹیل‘ سے وہ ثابت کردیں گی کہ وہ سنجیدہ اداکارہ ہیں۔اب دیپیکا کی اداکاری اور اسٹنٹس کیا رنگ جماتے ہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔

مزید خبریں :