04 جون ، 2012
ممبئی…بھارتی اداکارہ ہیما مالینی کی رائے میں اچھی ایکٹریسز کو آئیٹم نمبر گانوں پر پرفارم کرنے سے گریز کرنا چائیے۔ اپنے دور کی ٹاپ بالی ووڈ ایکٹریسز میں گنی جانے والی اداکارہ ہیما مالینی کلاسیکی ڈانس کیلئے مشہور ہیں، اب بھی پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت ناٹیم ڈانس سکھاتی بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلموں میں آئٹم گانوں کی ضرورت انہیں نظر نہیں آتی لیکن یہ اب فلموں کا ضروری حصہ بن کر رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹاپ ایکٹریسز کو ایسے گانوں پر پر فارم نہیں کرنا چائیے اور اپنے رتبے کا خیال رکھتے ہوئے ڈانس کا موقع چھوٹی ایکٹریسز کو دینا چائیے۔ ان کی رائے میں آئیٹم نمبر ایکٹریسز فلمز میں ایکسٹراز کی طرح ہوتی ہیں، اور اچھی ایکٹریسزکو خود کو اس طرح ضائع کرنے سے گریز کرنا چائیے۔