انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2016

نئی مارشل آرٹ ایکشن فلم’ہِیڈن ڈریگن ؛سورڈ آف ڈیسٹنی‘ کا نیا ٹریلر

نئی مارشل آرٹ ایکشن فلم’ہِیڈن ڈریگن ؛سورڈ آف ڈیسٹنی‘ کا نیا ٹریلر

لاس اینجلس .......امریکی اور چینی سنیما کے اشتراک سے بنی ہالی وڈ کی نئی مارشل آرٹس ایکشن فلم’ہِیڈن ڈریگن ؛سورڈ آف ڈیسٹنی‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارووپنگ یوین کی یہ فلم مارشل آرٹس کے ماہر جنگجوؤں پر مبنی ہے، جو اپنی 400سالہ قدیم تلوار کی حفاظت کیلئے دشمن کا جی جان سے مقابلہ کرتے ہیں اورمارشل آرٹس ٹرکس کا بہترین مظاہرے سے اپنے مخالفین پر برتری ثابت کر دیتے ہیں۔

ڈیوڈ تھویٹیزاورہاروے وِنسٹین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردارڈونی یِن اور مشیل یو نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہیری شم جونیئر، جیسن اسکاٹ، کرس پینگ، روجر یوان اورڈیرل کون شامل ہیں۔

چینی ناول نگارڈو لُو وینگ کے ناول سے ماخوذ یہ ایکشن ڈرامہ ایڈونچر فلم 26فروری کو مختلف زبانوں میں سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :