دنیا
04 جون ، 2012

لیبیامیں مسلح ملیشیا نے طرابلس ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا، تمام پروازیں معطل

لیبیامیں مسلح ملیشیا نے طرابلس ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا، تمام پروازیں معطل

طرابلس … لیبیا میں مسلح ملیشیا نے دارالحکومت طرابلس کے ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث تمام اندرونی و بین الاقوامی پروازیں معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق طرابلس کے جنوب مشرق میں واقع ترہونہ شہر سے تعلق رکھنے والی مسلح ملیشیا نے اپنے لاپتہ رہنماء کی بازیابی کیلئے ٹینکوں و دیگر ہتھیاروں کی مدد سے دارالحکومت کے ہوائی اڈے کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔ ملیشیا کی جانب سے ایئرپورٹ پر قبضے کے بعد سول ایوی ایشن نے تمام پروازیں معطل کردی ہے۔

مزید خبریں :