04 جون ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیہات میں51ہزار 7سو اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسلیں قائم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مینارِ پاکستان کے خیمہ دفتر میں اجلاس ہوا، ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے پنجاب یوتھ فسٹیول 2012 کی تفصیلات سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کاپہلامرحلہ29اگست سے شروع ہو گا،پنجاب نیشنل یوتھ فیسٹیول کے نام سے اگلامرحلہ 16 سے 24اکتوبر تک جبکہ آخری مرحلے میں پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول یکم سے 15 نومبر تک ہو گا، انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کیانعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور انہیں نیا اعتماد ملے گا۔