کھیل
05 جون ، 2012

فرنچ اوپن :اعصام الحق اور یولیئن روزے آج کوارٹرفائنل کھیلیں گے

فرنچ اوپن :اعصام الحق اور یولیئن روزے آج کوارٹرفائنل کھیلیں گے

پیرس…اعصام الحق اور یولیئن روزے کی پاک ڈچ جوڑی آج اپنا اہم کوارٹر فائنل کھیلے گی۔رولین گیروس میں جاری فرنچ اوپن فیصلہ کن مرحلے کی جانب گامزن ہے ، مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں دسویں سیڈ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈز کے یولیئن روزے کی جوڑی آج رات تھرڈ سیڈ فرانس کے میکائل لوڈرا اور سربیا کے نیناد زیمونجک سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ سینٹر کورٹ،کورٹ فلپ چیٹریئر میں کھیلا جائے گا ۔میزسنگلز میں آج چارمیچز کھیلے جائیں گے،جہاں راجر فیڈر کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو جبکہ سربیا کے نواک جوکووک کا مقابلہ فرانس کے ولفریڈ سونگا سے ہوگا۔دوسری جانب اسپین کے ڈیوڈ فریئر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈے مرے سے جبکہ اسپین کے ہی نکولس الماگرو کا اپنے ہم وطن رافیل نڈال سے ہوگا۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں