05 جون ، 2012
لندن… فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے ایک اہلکار نے بین القوامی فٹ بالرز کو خبردار کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کے درد کش ادویات لینے سے صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا کے ایک طبی اہلکارڈاکٹر جِری ڈورک نے بتایا کہ دو سال قبل جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں کے دوران تقریباً چالیس فیصد کھلاڑی ہر میچ سے قبل دوائیں استعمال کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ کھیل کے دوران ان کھلاڑیوں کے گردے حساس ہو چکے ہوتے ہیں اور ایسے میں دوائیں انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کھلاڑیوں کو محتاط طرزعمل اختیارکرنے کی ہدایت کی۔