26 فروری ، 2016
اسلام آباد.........سپریم کورٹ نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں شریک ملزمان کےنام شامل کرنےکافیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ٹرائل بغیر تاخیر کے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
سپریم کورٹ نے عبدالحمید ڈوگر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کےنفادکی دستاویزات پرپرویز مشرف کےدستخط موجودہیں ،وفاق سابق صدرپرویزمشرف کوایمرجنسی لگانےکاتنہا ذمہ دارسمجھتاہے، شریک ملزم شامل کرنے کا اختیار وفاق کاہے ،عدالت کا نہیں۔
یہ فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے دیا ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔