کھیل
26 فروری ، 2016

رِیواولمپک 2016ءکی مشعل کے سفرکی تفصیلات جاری

رِیواولمپک 2016ءکی مشعل کے سفرکی تفصیلات جاری

برازیلیا......برازیل اولمپکس 2016کے آغاز میں بس چند ہی مہینے باقی ہیں جس کا جادوسر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ اولمپکس کمیٹی جہاں تمام چھوٹے بڑے انتظامی امور کوحتمی شکل دے رہی ہے، وہیں اولمپکس کی تشہیری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں رِیو ڈی جنیرو میں اولمپک مشعل کے سفر کی تفصیلات ایک تقریب کے دوران جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق اولمپک مشعل اپنے سفر کا با قاعدہ آغاز3مئی سے برازیل کے دارالحکومت برازیلیاسے کریگی۔

اولمپک مشعل95دن میں329شہروں سے گزرتے ہوئے5اگست کو رِیو ڈی جنیروکےMaracana اسٹیڈیم پہنچے گی جہاں رِیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گا۔

اس سفر میں اولمپک مشعل برازیل کی 26ریاستوں سے گزرے گی اور 10ہزار میل فضائی اور20ہزار کلو میٹر زمینی سفر مکمل کرے گی ۔

اس شاندار ایونٹ کے حوالے سے انتظامیہ اور شائقین کا جوش وجذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جس کا آغاز5اگست کو ہو گا جو 21اگست تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :