پاکستان
05 جون ، 2012

قومی اسمبلی،ن لیگ کے اراکین نے وزیر اعظم کا گھیراؤ کر لیا

قومی اسمبلی،ن لیگ کے اراکین نے وزیر اعظم کا گھیراؤ کر لیا

اسلام آباد…مسلم لیگ ##ن کے اراکین نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے گرد حصار بناکر شدید نعرے بازی کی جس کے نتیجہ میں ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ڈپٹی اسپیکرکی(ن)لیگ کے اراکین کوباربارخاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے تاہم وہ بالکل بے بس رہے شورو غل میں ایم کیو ایم کے راہ نما فاروق ستاراحتجاج کے باعث تقریرنہ کرسکے اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ جب تک ایوان ان آرڈر نہیں ہوجاتا،تقریرنہیں کرونگا۔مسلم لیگ(ن)کے اراکین قومی اسمبلی نے احتجاج کے دوران جو نعرے لگائے ان میں ''وزیراعظم نامنظور، مک گیاتیراشوگیلانی ، قوم بھوکی ماردی،ہائے پیپلزپارٹی کے نعرے شامل تھے۔

مزید خبریں :