28 فروری ، 2016
صنعا......صنعا کی مارکیٹ میں سعودی فوج کے فضائی حملے میں 38 شہری ہلاک،30 زخمی ہوگئے ،حملے کے بعد اس علاقے میں فوجی دفاع کیلئے حوثی باغیوں نے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔
سعودی طیاروں نے فضائی حملہ گزشتہ روز کیا، جہاں مشترکہ مقصد کیلئے سعودی اتحادی فوج اور صدر منصور ہادی کی فورسز مل کر حوثی باغیوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
حوثی باغیوں نے 2014 میں صنعا پر قبضہ کیا۔زمینی اور فضائی جنگ میں چھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔جس میں آدھے تعدادشہریوں کی ہے۔