29 فروری ، 2016
لاس اینجلس.........لاس اینجلس میں 88 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے شرمین عبید چنائے بھی پہنچ گئیں۔
پاکستا ن کے لئے پہلا آسکر جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی غیر ت کے نام پر قتل پر بننے والی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘ کا دنیا بھر کی 4 فلموں سے مقابلہ ہے ۔
شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ آسکرز میں آنے پر خوشی ہے ، آسکرز میں نامزدگی کے باعث غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قانون میں تبدیلی ممکن ہوئی، آسکرز میں نامزدگی کے بعد غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔