انٹرٹینمنٹ
29 فروری ، 2016

کرشمہ کپور بھی جہیز کی لعنت کا شکار ،شوہر اور ساس پر مقدمہ

کرشمہ کپور بھی جہیز کی لعنت کا شکار ،شوہر اور ساس پر مقدمہ

ممبئی ......آج کے جدید دور میں بھی کئی لوگ جہیز جیسی فرسودہ رسم میں لپٹے نظر آتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اس لعنت کے شکار سے جہاں غریب لڑکیاں آئے دن متاثر ہوتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی ان دنوں جہیز جیسی لعنت کا شکار نظر آرہی ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہیز کے معاملے میں ہراساں کرنے پر کرشمہ کپور نے اپنے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرشمہ شوہر اور ساس کے تنگ کرنے پر پولیس ا سٹیشن جا پہنچیں اور ممبئی میں انکے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

ایف آئی آر میں کرشمہ نے اپنے شوہر اور ساس پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا ہے تاہم ممبئی پولیس نے ایف آئی آر کے درج ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے ۔

واضح رہے کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔

مزید خبریں :