29 فروری ، 2016
لاس اینجلس ......حالیہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا اور جین گڈ ا ینف کے درمیان شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریٹی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی یہ تقریب لاس اینجلس میں منعقد کی جارہی ہیں جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست شرکت کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں پریٹی نے اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے حاصل کردہ رقم امدادی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔