06 جون ، 2012
اسلام آباد… کوہستان میں جرگہ کی طرف سے ایک تقریب میں رقص کرنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کے خلاف فیصلہ دیئے جانے کے متاثرہ لڑکوں نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ مذکورہ واقعہ کی پانچ لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوہستان جرگہ کے معاملے میں ازخود نوٹس کیس کی ابتدائی سماعت کی ، مشیر داخلہ رحمان ملک نے عدالت میں پیش ہوکر بتایاکہ وہ اس کیس میں عدالت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، ویڈیو میں رقص کرتے نظرآنے والے دو لڑکوں بن یاسر اور گل نذر کو بھی پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ان دونوں لڑکوں نے کہاکہ جرگے کے حکم پر پانچ لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے، عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری ، متعلقہ کمشنر اور ڈی آئی جی کو حکم دیا کہ جو بھی وسائل چاہیئے ہوں ، انہیں استعمال کرکے مذکورہ لڑکیوں کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے ، بعد میں مقدمہ کی سماعت میں دوپہر دو بجے تک وقفہ کردیا گیا۔