06 جون ، 2012
اسلام آباد… کوہستان میں متنازع وڈیوں میں نظر آنے والے دونوں لڑکوں کے بھائی افضل خان کا کہنا ہے کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کوہستان وڈیوکے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران وقفے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افضل خان کا کہنا تھا کہ جرگے کے حکم پر 30مئی کو لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا اور مجھ سمیت لڑکے قتل کیے جائینگے۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ قتل کی گئی لڑکیاں آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے قتل کا فتویٰ مانسہرہ کے مولانا جاوید نے جرگے میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر کوئی اعتبار نہیں، ہماری جان خطرے میں ہے، ہمیں ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنرہزارہ سے خطرہ ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نعیم خان کا کہنا تھا کہ افضل خان واحدشخص ہے جس نے جرات سے بیان دیا۔