06 جون ، 2012
اسکردو… گیاری میں ایک اور فوجی کا جسد خاکی مل گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملنے والے فوجی کی شناخت کی جارہی ہے، اور اب تک 8 لاشیں برفانی تودے کے نیچے سے نکال لی گئی ہیں۔ اس سے قبل کرنل تنویر کی لاش بھی نکالی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 7 اپریل کو برفانی تودے کے گرنے سے 139جوان دب گئے تھے جنہیں پاک فوج نے حال ہی میں شہید قرار دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا تھا کہ آخری فوجی کی لاش نکالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔