پاکستان
04 مارچ ، 2016

تحویل کا معاملہ: لاہورہائیکورٹ کا3بچے باپ کے حوالے کرنے کا حکم

تحویل کا معاملہ: لاہورہائیکورٹ کا3بچے باپ کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کےکیس میں بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے،بچوں نےماں کےساتھ جانے سے انکار کر دیا اورچیخ وپکار کرتےہوئےاحاطہ عدالت میں لیٹنے لگے۔

لاہورکی رہائشی زاہدہ پروین نےاپنے3بچوں کی تحویل کےلئےلاہور ہائی کورٹ سےرجوع کر رکھا تھا،درخواست گزار کامؤقف تھاکہ شوہر نےاسےجھگڑے کےبعد گھر سے نکال کر بچے چھین لیے۔ شوہر ارشدنےمؤقف اختیارکیاکہ اس نے زاہدہ کوگھر سے نہیں نکالا،بلکہ وہ خود بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی۔

عدالت نےبچےباپ سے لےکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاتوبچے زاروقطار رونے لگے اور احاطہ عدالت میں لیٹتے ہوئےچیخ وپکار شروع کر دی،ان کی ضدتھی کہ وہ ماں کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

مزید خبریں :