پاکستان
06 جون ، 2012

کوہستان جرگہ کیس؛سپریم کورٹ میں سماعت شام6بجے تک ملتوی

کوہستان جرگہ کیس؛سپریم کورٹ میں سماعت شام6بجے تک ملتوی

اسلام آباد… کوہستان جرگہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شام6بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوانے عدالت کو بتایا کہ لڑکیاں زندہ ہیں،انھیں لانے کیلئے ہیلی کاپٹربھیجے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کولے آئیں،شام6بجے پھرکیس کوٹیک اپ کرینگے۔ اس سے قبل ہونیو اولی سماعت میں متاثرہ لڑکوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی پانچ لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوہستان جرگہ کے معاملے میں ازخود نوٹس کیس کی ابتدائی سماعت کی۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے عدالت کوبتایاکہ وہ اس کیس میں عدالت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ ویڈیو میں رقص کرتے نظرآنے والے دو لڑکوں بن یاسر اور گل نذر کو بھی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ان کا کہناتھاکہ جرگے کے حکم پر پانچ لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے، اس پر عدالت نے صوبائی چیف سیکرٹری ، متعلقہ کمشنر اور ڈی آئی جی کو حکم دیا کہ جو بھی وسائل چاہیئے ہوں، انہیں استعمال کرکے مذکورہ لڑکیوں کو آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :