06 مارچ ، 2016
بیجنگ.......چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے سربراہ ژو شاو شی نے رواں سال چین کی معیشت کو درپیش مشکلات میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے ۔
بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر یقینی عالمی اقتصادی صورت حال چین کی شرح نمو کے لیے خطرات پیدا کررہی ہے ، چین اپنے داخلی چیلنجوں کے سب سے مشکل دور کا سامنا کررہا ہے، اس وقت چینی معیشت سست روی کا شکار ہے ، صنعتی اشیا کی قیمتیں گر رہی ہیں ، نجی اداروں کا منافع کم ہورہا ہے اور ریونیو میں بھی کمی آرہی ہے ۔
چینی عہدے دار نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں جن کی وجہ سے 2016 میں چین کی ترقی کی صورت حال ممکنہ طور پر اور زیادہ پیچیدہ ہوجائے گی۔