پاکستان
06 جون ، 2012

کراچی:فائرنگ اور مختلف واقعات میں انجینئر سمیت 4 افراد قتل

کراچی:فائرنگ اور مختلف واقعات میں انجینئر سمیت 4 افراد قتل

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں شہری حکومت کے انجینئر سمیت 2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جبکہشہر سے خاتون سمیت 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5میں دارالعلوم کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزما ن نے تعاقب کے بعد گاڑی نمبر اے ڈی ایل 047 پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت رئیس احمد کے نام سے ہوئی جو شہری حکومت میں الیکٹریکل انجینئر تھا۔ بدھ کو رات گئے مسلح افراد نے دستگیر میں فائرنگ کر کے 28 سے 30 سالہ وقاص کو قتل کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہیں۔ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی۔ سرجانی ٹاوٴن میں کے ڈی اے چورنگی کے قریب جھاڑیوں سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :