پاکستان
06 جون ، 2012

کوئٹہ:لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا اجلاس، ایک شخص منظر عام پر آگیا

کوئٹہ:لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا اجلاس، ایک شخص منظر عام پر آگیا

کوئٹہ … لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا گیا، کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے 10 کیسز میں سے ایک لاپتہ منظر عام پر آگیا۔ کمیشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سول سیکریٹریٹ میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت کمیشن کے اجلاس میں 10 کیسز پیش ہوئے۔ کمیشن کو بتایاگیاکہ مستونگ کا رہائشی ایک لاپتہ نوجوان ذاکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے جس پر کمیشن نے بقیہ 9 لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق اداروں سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاپتہ افراد سے متعلق صوبائی بیوروکریسی اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران کا اجلا س طلب کیا ہے، جمعرات کو طلب کئے جانے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی ایف سی، ہوم سیکریٹری، پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :