08 مارچ ، 2016
بغداد......عراق کے دارالحکومت بغداد میں جدید اسلحے کی پانچویں نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 ممالک کی 70کمپنیوں نے شرکت کی۔
'ڈیفنس ، سیکیورٹی اینڈ ایوی ایشن فیئرمیں جدید اسلحے کے ساتھ ٹینکس، ریڈیو کمیونی کیشن، ڈی ٹیکٹو سسٹم، ریڈار سسٹم ،کامبیٹ روبوٹس اور فائیٹرزبکتر بند گاڑیاں شامل ہیں جو دفاعی نظام میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔
شاندار آرمز نمائش میں دنیا بھر سے 18ممالک کی 70کمپنیاں شریک ہوئیں اور اپنے تیار کردہ اسلحے اوردیگر ٹیکنیکل اشیاء نمائش کیلئے پیش کیں۔