06 جون ، 2012
کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے مسائل کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے ضروری پیش رفت جلد کی جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں محکمہ صحت کے اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں وزیرخزانہ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس سمیت منصوبہ بندی و ترقیات، صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 25142 لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات صوبوں کو منتقل کی جانی ہیں اور یہ باور کیا جارہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد ایسے تمام ملازمین صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوچکے ہیں جبکہ وفاقی حکومت جون 2015ء تک ان کیلئے فنڈنگ جاری رکھے گی۔ اجلاس میں اس مسئلے پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے ضروری پیشرفت جلد کی جائے گا۔