پاکستان
06 جون ، 2012

کراچی : لیاقت آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر کے ای ایس سی کا دفتر نذر آتش

کراچی … کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر اور اپسرا اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے ای ایس سی کا دفتر جلادیا۔ کے ای ایس سی کے مطابق الکرم اسکوائر اور اپسرا اپارٹمنٹ کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کئی روز سے بند ہے جبکہ یہاں کے رہائشی بھی کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، بدھ کو بھی بجلی کے ستائے علاقہ مکین ایف سی ایریا میں کے ای ایس سی کے دفتر پہنچے اور اسے آگ لگادی، مشتعل افراد کا غصہ یہیں ٹھنڈا نہیں ہوا بلکہ انہوں نے لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ایک مسافر بس کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے بس کو نا صرف جلنے سے بچایا بلکہ مظاہرین کو بھی منتشر کردیا۔

مزید خبریں :