06 جون ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا جس ڈھٹائی اور غنڈہ گردی کے ساتھ ڈرون حملے کر رہاہے اس کے مقابلے میں سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو جائے کہ نیٹو سپلائی بحال نہیں کرنی۔ منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے ڈرون حملوں کے جواب میں ڈرون طیارے گرائے جائیں، ڈرون حملوں پر امریکی ناظم الامور کو بلا کر احتجاج کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ امریکا جس ڈھٹائی اور غنڈہ گردی کے ساتھ ڈرون حملے کر رہاہے اس کے مقابلے میں سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو جائے کہ نیٹو سپلائی بحال نہیں کرنی، دنیا کے سامنے کشکول نہیں پھیلانا ، خود انحصاری کی بنیاد پر اپنے وسائل کے دائرے میں رہتے ہوئے قومی معیشت کو ٹھیک کیا جائے تو امریکا کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ دفاع پاکستان کونسل 15 جون کو پشاور میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کر ے گی اور خیبر پختونخوا کے غیو رعوام امریکا کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کریں گے۔