پاکستان
06 جون ، 2012

ضلع گھوٹکی اور گردو نواح میں تیز آندھی و گرد آلود ہوائیں، مواصلات کا نظام متاثر

گھوٹکی … ضلع گھوٹکی اور اس کے گردو نواح میں تیز اآندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اوباڑو، ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو سمیت گردو نواح میں تیز آندھی سے مطلع گرد اآلود ہو گیا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم بر ہم ہوگیا۔ تیز آندھی اور گرد آلود ہواوٴں کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو رہا ہے جبکہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید خبریں :