07 جون ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ 23 ماہ کی بچی زیبیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت فاٹاکے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر ایجنسی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ خیبر ایجنسی میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ چھ ماہ کے دوران خیبر ایجنسی اور شمالی وزیر ستان میں اب تک نو بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت فاٹا کے مطابق پولیو کیسز میں اضافے کی وجہ پولیو ٹیموں کے دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔