07 جون ، 2012
اسلام آباد…این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت کر رہا ہے۔آج وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے سیکریٹری تجارت کے موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایف آئی اے کے لیگل افسراعظم خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ کراچی سے متعلق رپورٹ معظم جاہ نے پیش کرنی ہے۔