پاکستان
07 جون ، 2012

ڈاکٹر ارسلان ازخود نوٹس، چیف ایگزیکٹوجیو نیوز اور کامران خان پیش

ڈاکٹر ارسلان ازخود نوٹس، چیف ایگزیکٹوجیو نیوز اور کامران خان پیش

اسلام آباد…ڈاکٹر ارسلان ازخود نوٹس میں جیو نیوز کے چیف ایگزیکٹو اور پروگرام آج کامران خان کے اینکر پرسن کامران بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہو گئے ہیں،از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس عارف خلجی کا کہنا تھا کہ ہم روز آپ کو دیکھتے ہیں آج آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔کامران خان نے کہا کہ عدالت عظمی نے آج توازن قائم رکھا ہے، سپریم کورٹ کو سلیوٹ کرتا ہوں، عدالتی وقار سے زیادہ کوئی چیزنہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار پر ملک ریاض سے کروڑوں روپے لینے کے الزام پر ازخودنوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ کیس کی ابتداء میں اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ پہلے چیف جسٹس کے اس بینچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے۔ جیو نیوز کے اینکر پرسن کامران خان جنہیں عدالت نے طلب کیا تھا، عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کے کردار کو نمایاں کیا، عدالت کے وقار سے زیادہ کوئی چیز نہیں، سپریم کورٹ کو سلوٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسے ادارے کو کمزور کیا گیا تو کچھ باقی نہیں رہے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، ہم فیصلے کرتے رہیں گے، ابھی تو بات 30یا 40کروڑ کی ہے، کل یہ بات اربوں کی ہوگی۔

مزید خبریں :