پاکستان
07 جون ، 2012

چاروں لڑکیوں کے زندہ ہونے کے ثبوت مل گئے، فرزانہ باری

چاروں لڑکیوں کے زندہ ہونے کے ثبوت مل گئے، فرزانہ باری

پٹن… انسانی حقوق کی رہنما ڈاکٹر فرزانہ باری کے مطابق کوہستان کی متنازع وڈیو میں نظر آنے والی لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں زندہ ہیں جبکہ باقی لڑکیوں کے بھی زندہ ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی انتظامیہ اور انسانی حقوق کی رہنماوٴں پر مشتمل ٹیم نے آج کوہستان کے دور دراز علاقے پیج بالا میں ان دونوں لڑکیوں سے ملاقات کی جو مکئی کی فصل دیکھنے اپنے علاقے سے دور مصروف تھیں۔ ڈاکٹر فرزانہ باری کے مطابق لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے ان کی پہچان کی گئی جن کے نام آمنہ اور شیریں ہیں ، جبکہ باقی دو لڑکیوں کے بھی زندہ ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔ ڈاکٹر فرزانہ باری کا کہنا تھا ان لڑکیوں کو آج سپریم کورٹ لانا ممکن نہیں کیوں کہ مقامی افراد انہیں بھیجنے کے لئے تیار نہیں۔ اس کے لئے مقامی عمائدین کی مدد لی جارہی ہے۔

مزید خبریں :