پاکستان
07 جون ، 2012

کوئٹہ، یونیورسٹی سے ملحقہ مدرسے کے قریب دھماکا، 8جاں بحق

کوئٹہ، یونیورسٹی سے ملحقہ مدرسے کے قریب دھماکا، 8جاں بحق

کوئٹہ… کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے ملحقہ ایک مدرسے جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک مدرسے کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں35سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے سمیت 8افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے جہاں سادہ کپڑوں میں موجود لوگوں نے عوام کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کر دی۔ علاقے میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ موقع پر انتہائی افراتفری ہے اور پولیس بظاہر کچھ نہیں کر پارہی۔

مزید خبریں :