07 جون ، 2012
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یو ٹرین لیتے ہوئے باغی کھلاڑیوں کو معاف کردیا جبکہ جرمانے میں بھی کمی کردی گئی، اس کے علاوہ سرحد پارکرنے والے پھر سے قومی ٹیم میں شامل بھی ہوگئے۔ہاکی فیڈریشن نے یوٹرن لیا،فیڈریشن کی سنی ان سنی کرنے والے پھر سے ٹیم میں آگئے،بھارت میں متنازعہ ورلڈ سیریز کھیلنے والے شکیل عباسی اوروسیم احمد، محمدعمران کو دورہ یورپ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیاگیا، ان کی شمولیت کے لیے شبیرخان ،محمدزبیر اورعامر شہزاد کو قربانی کا بکرہ بنایاگیا۔شکیل عباسی اورریحان بٹ کو نولاکھ روپے معاف کردیئے گئے ،اب انہیں جرمانے کے طورپرایک لاکھ روپے دینا ہوں گے،ذیشان شرف ، وسیم احمد کاجرمانہ ڈھائی لاکھ سے کم کرکے پچاس ہزارکردیاگیا۔جہاں ان کھلاڑیوں پرفیڈریشن مہربان ہوئی تو وہیں کپتان سہیل عباس کابھی کچھ نہیں بگڑا ،انہیں ایک بارپھر کپتانی کا چانس مل گیا۔