انٹرٹینمنٹ
15 مارچ ، 2016

خواہش ہے شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ کام کریں،کرن جوہر

خواہش ہے شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ کام کریں،کرن جوہر

ممبئی ...... فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر نے بالی ووڈ خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہراپنے مقبول ٹی وی شو’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں،اس شو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ مدعو کرنے کے حوالے سے سوال پر کرن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اداکاروں کو مستقبل میں ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاسب یہ چاہتے ہیں کہ سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ کوئی فلم کریں، مجھے امید ہے ہم ایسا دوبارہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔

کرن جوہر کا اپنے شو کے متعلق مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ شو رواں سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

کنگ خان کے حوالے سے کرن کا کہنا تھا شاہ رخ میری فیملی کی طرح ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس شو میں سب سے پہلے ہی آئیں گے۔

کرن جوہر نے 2012 کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے گا اور کچھ ماہ میں اس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا تاہم سدھارتھ، عالیہ اور ورون اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :