کھیل
07 جون ، 2012

آئی سی سی امپائر بلی ڈاکٹروو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

آئی سی سی امپائر بلی ڈاکٹروو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

دبئی … آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر بلی ڈاکٹروو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر بلی ڈاکٹروو کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے میچز سپروائز کرنا تھے لیکن بعض خاندانی مصروفیات کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ امپائر کے طور پر بھی اپنے کیرئیر کے اختتام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 38 ٹیسٹ ، 112 ایک روزہ اور 17ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کی۔

مزید خبریں :