15 مارچ ، 2016
لاہور......پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیںلکشمی چوک کی مشہور بیکری بٹ سویٹس انڈ بیکرزکی مضرصحت اور غیرمعیاری مصنوعات کی تیاری پر اس کے چار کارخانے سیل کر دیئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لکشمی چوک کےقریب واقع بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کےپیداواری یونٹوں پر چھاپہ ماراتو مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل میں گندگی اور غلاظت پھیلی ہو ئی تھی،یونٹ کے چاروں سیکشن ،بریڈ ،بیکری ، آئس کریم اور سموسہ فوری بنانے والی جگہوں کوسیل کردیا۔
نسبت روڈ پر واقع کارخانے کی حالت ایسی تھی کہ عرصے سے صفائی نہ کی گئی ہو ،ایک طرف بلیاں دندناتی ہوئی پھر رہی تھیں ، تو دوسری جانب چوہے۔