کاروبار
07 جون ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جون کو کمی کردی جائیگی، سیکریٹری خزانہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جون کو کمی کردی جائیگی، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد … وفاقی سیکریٹری خزانہ واجد رانا نے کہا ہے کہ 16 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی تاہم کتنی کمی ہونی ہے اس کا فیصلہ 15 جون کی رات کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے واجد رانا نے کہا کہ اب پیٹرولیم مصنوعات پر صرف سیلز ٹیکس اور لیوی عائد ہے جبکہ کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم منصوعات پر ٹیکسوں کی شرح 22 فیصد ہے جو مغربی ملکوں اور بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہے، اس سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 53 ارب روپے کا ریلیف لیوی کم کرکے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔

مزید خبریں :