کھیل
16 مارچ ، 2016

ورلڈٹی20:پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ورلڈٹی20:پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

کولکتا......ورلڈ ٹی 20میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد شہزاد کی ٹیم میںواپسی ہوئی ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وکٹ ہمارے لیے لکی ہے ،وارم اپ میچ ہم نے اسی وکٹ پر جیتا۔

کولکتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میںقومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ احمد شہزاد، شرجیل خان، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عماد وسیم، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان۔

بنگلادیشی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شبیررحمان، محمود اللہ، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، مشرفی مرتضیٰ، محمد مٹھن، الامین حسین، عرفات سنی اور تسکین احمد شامل ہیں۔

کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی کا19سال میں مشکل اور تلخ امتحان کا آغاز آج سے ایڈن گارڈنز کولکتا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ سے ہورہا ہے۔

بنگلادیشی کرکٹرز پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے کے لئے پرعزم ہیں، بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف گذشتہ دونوں ٹی20 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

وقار یونس کہتےہیں کہ ورلڈ ٹی20 کا مشن کسی بھی طرح امپوسیبل نہیں ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کبھی کسی فیورٹ ٹیم نے کامیابی حاصل نہیں کی۔ ہمیں ورلڈ کپ گھر لے جانے کے لئے تین ہفتے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ یہاں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔

پاکستان کے گروپ میں بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہیں۔ اس گروپ کو ماہرین نے گروپ آف ڈیتھ قرار دیا ہے۔

گذشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کھیل کے ہرشعبے میں آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 47رنز سے ہتک آمیز شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں :